ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ: کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس کا نفاذ غیرآئینی قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کو غیرآئینی قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج کردیں۔

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کو حکم دیا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں وصول کی جانے والی رقم واپس کی جائے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے  کہا  کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے مذکورہ ٹیکس کی وصولی جمہوریت اور شفافیت کی نفی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کنٹونمنٹ کی جگہ فوج کو خاص مقصد کے لیے دی گئی ہے پھر وہاں شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں، کنٹونمنٹ میں کمرشل سرگرمی کہاں ختم ہوتی ہے کچھ پتہ نہیں۔

اپنے ریمارکس میں قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ ملکی ادارے اپنی اصل حدود میں آرہے ہیں اور توقع ہے کہ دیگر ادارے بھی ایسا ہی کریں گے، کنٹونمنٹ کا فیصلہ ایک شخص یک قلم جنبش اسے ختم کردیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں