اسلا م آباد: ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا،یکم ربیع الثانی کل بروز منگل کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ربیع الثانی کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے محکمہ موسمیات اور سائنسی علوم کے ماہرین نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی، محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں، ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی 1445 ہجری منگل کو ہوگی۔
