ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کی شکایات دور کریں گے، مریم صفدر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ نیب کے انتقام کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے، 90 کی دہائی میں کاروبار کو حکومتی زنجیروں سے آزاد کیا، 2018 سے 2022 کی تباہی نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

مریم صفدر  نے مزید کہا کہ کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے ،2013 میں دہشت گردی تھی، کاروبار، روزگار اور زندگی کا پہیہ رک چکا تھا، جب ہر روز بم پھٹتے تو کہتے تھے کہ یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا؟

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو معاشی اور تعلیمی طورپر مواقع دیں گے، لیپ ٹاپ، ہنر، کاروبار کے لئے وسائل دیں گے، آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں کی مثالی اور تیز ترین ترقی کا پلان تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں