بنگلور: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ بات چیت کی۔
بابر اعظم نے کہا جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں۔ کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے،کپتان نے کھلاڑیوں کو دیے پیغام میں کہا کہ آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعرات کو چناسوامی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ میں حصہ لیا۔ پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں مدمقابل ہوگی۔