ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین کے حق میں بڑھتے مظاہرے، اسرائیل نے کئی ممالک سے اپنے سفارتخانے خالی کردیے

نیو یارک: مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے حق میں بڑھتے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کردیے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، ایسے میں اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیہ میں سفارتخانے خالی کردیے.

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے بھی جاری ہیں اور کئی ٹھکانوں اور جاسوسی کے آلات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیل پر30سے زائد راکٹ داغ دیے،فلسطینیوں کے حق میں کام کرنے والی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے جب کہ یمن کے قریب سے اسرائیل پرڈرون حملوں کی کوشش پینٹاگون نے ناکام بنادی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں