ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر بمباری 18ویں دن بھی جاری،شہداء کی تعداد 5,791 ہوگئی

غزہ : میں اسرائیل کی بمباری 18ویں دن بھی جاری رہی۔

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,791ہو گئی، جن میں 2,360 سے زیادہ بچے ، 1,100 سے زیدہ خواتین شامل ہیں اور 15,000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غزہ کی حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی بمباری  کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 704 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، رہائشی محلوں اور اسپتالوں پر بمباری جاری ہے ۔اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مشینری نہ ہونے کی وجہ سے کنکریٹ کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

دوسری جانب حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں