English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کی 3 خواتین رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

القمر

لاہور: پی ٹی آئی کی 3 خواتین رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین رہنما عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری  نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے جہانگیر ترین اور آئی پی پی کے دیگر رہنماؤں سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

بعدازاں فردوس عشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تینوں خواتین رہنماؤں نے استحام پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے