ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی:سرکاری ٹی وی کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول

برلن:جرمنی کے سرکاری ٹیلی وژن ذیڈ ڈی ایف کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ٹی وی دفتر سمیت مغربی شہر مینز میں کئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

جرمن پولیس کے مطابق مقامی پولیس کو دھمکی مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر موصول ہوئی۔عملے اور احاطے میں موجود دیگر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کئی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

پولیس کی جانب سے عمارت کو کلیئر قرار دینے کے بعد عملے کو واپس دفتر میں جانے دیا گیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والے خط کے اسٹیٹ کریمنل پولیس آفس کے ماہرین کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فی الحال کسی ٹھوس خطرے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں