English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری، انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما  زلفی بخاری کے ریڈوارنٹ جاری کرانے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے  ڈپٹی سیکریٹری ایف آئی اے نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا  کہ اسپیشل سیکریٹری داخلہ نے زلفی بخاری کے ریڈوارنٹ کیلئے اجازت دے دی ہے، زلفی بخاری کے ریڈوارنٹ جاری کرانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر کےگرفتار کیا جائے۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ زلفی بخاری اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، پی ٹی آئی رہنما بیرون ملک جانے کے بعد واپس وطن نہیں آئے، زلفی بخاری پر کئی مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے