ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت گیری کو امریکا منظم کر رہا ہے، ایران

تہران: ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ میں کارروائیوں میں امریکا ملوث ہے جس کے ہاتھ تمام مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت گیری کو امریکا منظم کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ حماس نے اسرائیل کو ایسا دھچکا پہنچایا ہے جس کی کوئی بھی توقع نہیں کر رہا تھا، اسرائیل اور مغربی ممالک  حماس کے حملے کے بعد سے تلملا رہے ہیں اور معصوم شہریوں پر بمباری کرکے بدلہ لے رہے ہیں۔

روحانی پیشوا نے غزہ کے عوام کے صبر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے شہریوں نے اپنے حوصلے اور نقل و حرکت کو برقرار رکھا ہے اور آئندہ بھی رکھیں گے، حماس کے جانباز بھی جوابی کارروائی کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف ایران نے اپنا کردار ادا کیا ہے،  اب بھی ایران حماس کے ساتھ کھڑا ہے، لبنان پر اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کے لیے عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں