ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب فلسطینیوں کے تمام حقوق کی حمایت کرتا ہے، وزیر اسلامی امور

عمان: سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے کہ مملکت فلسطینیوں کے تمام حقوق کی کھل کر حمایت کرتی ہے۔

خلیجی تعاون کونسل کے مذہبی امور سے متعلق وزرا کے  اجلاس سے خطاب میں  سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مسئلہ فلسطین کو تمام مسلمانوں کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت کے لیے مسئلہ فلسطین ایک اہم ایشو ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں اور ان کے تمام قانونی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے،یہ ہم سب کا ایشو ہے،یہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، اس لیے ہماری یہ ذمے داری ہے کہ ہم اس  کاز  کو اپنے شعور میں حاضر رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں