فیصل آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آسکی، سبزیو ں ، گوشت اورروزمرہ کی دیگر اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دورہوگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دکاندارمقررکی گئی سرکاری قیمت کی بجائے اپنی مرضی سے قیمت وصول کررہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مافیازکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔
ذرائع کے مطابق اتوارو دیگر سہولت بازاروں میں ریٹ قدرے کم لیکن خریدار معیار کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں، رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی جس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے صوبائی حکومتوں و ضلعی انتظامیہ کو اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے احکامات جاری کئے گئے مگراس پرعمل نہ کروایاجاسکا۔
اوپن مارکیٹ میں آلو 90 سے 116 روپے کلو ، پیاز 85 سے 120 ،ٹماٹر 114 سے 160 روپے فی کلو، لہسن کوئٹہ 415 سے 540 روپے فی کلو، لسن دیسی265 سے لیکر300 فی کلو میں دستیاب ہے۔
