غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک دن کا بچہ بھی شہید، برتھ سرٹیفکیٹ سے پہلے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اتوار کے روز صیہونی افواج کی بمباری میں ایک دن کا بچہ بھی شہید ہوگیا، فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پر نومولود عدی ابو محسن کی کفن میں لپٹی تصویر جاری کی جس نے ہر دیکھنے والے کی آنکھ اشکبار کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت اور صحافی نے بتایا کہ یہ بچہ ایک روز قبل پیدا ہوا اور اس کا برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے سے قبل اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔
