English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس

القمر

لاہور: جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کا اجلاس جاری ہے، جس میں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رائے ونڈ رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور دیگر شریک ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور ایجنڈے میں شامل دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کی بحالی، پارٹی کی انتخابی مہم کے آغاز اور انتخابی منشور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر نواز شریف کے ملک گیر عوامی جلسوں کے ابتدائی شیڈول پر بھی غور کیا جائے گا۔

پارٹی اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کرنے پر بات چیت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے