English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ میں فلسطین کی صورتحال پر بحث: ارکان سے ایک ماہ تنخواہ عطیہ کرنے کا مطالبہ

القمر

اسلام آباد: سینیٹ میں ارکان نے متعلقہ اسلامی ممالک کے ارکان سے اسرائیلی سفیروں کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی ممالک نے اسرائیلی سفیروں کو بے دخل کر دیا تو مسئلہ فلسطین حل ہو جائے گا، سنیٹر مشتاق احمد خان نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ اراکین  ایک ماہ کی تنخواہ فلسطین کے مسلمانوں کو عطیہ کریں۔

سینیٹ کے اراکین نے کہاکہ   حماس کے رہنما ابو عبیدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں غزہ میں جگہ جگہ نعشیں پڑی ہیں، طاقت کے نشے میں دھت اسرائیل خون کی ہولی کھیل رہا ہے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو کم از کم فلسطینی بچوں اور ماؤں کے لیے اپنی آواز اٹھانی چاہیے۔

 دوسرے روز بھی ایوان بالا میں فلسطین کی صورتحال پر بحث کا سلسلہ جاری رہا قرار داد کی تیاری کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مختلف جماعتوں کے ارکان جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان،مشاہد حسین، شیری رحمان اور دیگر پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

 غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ حماس کے رہنما ابو عبیدہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مسلم ممالک اسرائیلی سفیروں کو نکال دیں تو مسئلہ فلسطین حل ہو جائے گا ۔

 سینیٹر قرة العین مری نے کہا کہ سکولوں مساجد اسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور غزہ میں پانی بجلی بند ہے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری  ہے،  جنگی جرائم الفاظ کم ہیں اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کر رہا ہے ۔ لندن ،پیرس ، برلن دنیا کے ہر ملک میں مسلمان عیسائی ہندو سب فلسطین میں جاری ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ کشمیر فلسطین میں مقبوضہ فورسز کی مزاحمت ہو رہی ہے اور اس جائز آزادی کی تحریکوں کو اقوام متحدہ عالمی کنونشن کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے