اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے قتل عام کو بند کرانے کے لئے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے غزہ میں شہریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام کے قتل عام کو بند کرانے کے لئے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
https://x.com/anwaar_kakar/status/1719573160054424008?s=20
گزشتہ روز جبالیہ کیمپ پر فضائی حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کی واضح مثال ہے جہاں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔