ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 55 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ نیپرا ہیڈکوارٹرز میں درخواست کی سماعت چیئرمین وسیم مختار نے کی۔

سی پی پی اے کی جانب سے سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی کی قیمت میں 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا، جس کے اطلاق سے بجلی صارفین پر ایک ماہ کے لیے 8 ارب 37 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ آئے گا۔

سی پی پی اے نے قیمت میں اضافے کی درخواست میں کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی، ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی، ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی اور ماہ ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی، بجلی کے نرخ بڑھائے جائیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سماعت مکمل کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں