English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامی حکمران فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت احتساب کرے گی، سراج الحق

القمر

تہران:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نازک ترین صورتحال میں اسلامی دنیا کے حکمران متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت اور تاریخ ان کا احتساب کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ   حکومتوں کی خاموشی مسلمان عوام کے غیض وغضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، او آئی سی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے، بیانات اور قررادادوں کی بجائے غزہ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ  دورے کا مقصد غزہ میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کے لیے تینوں ممالک کے حکام کو اہل فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔

 سراج الحق نے کہا ایرانی حکومت سے مسلمان عوام زیادہ توقعات رکھتے ہیں، امام خمینی اورسید مودودی نے اسلامی نظام کے قیام اور امت کو فرقہ واریت سے نجات دلانے کے لیے جدوجہد کی۔ فلسطین کی آزادی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان میں فلسطین مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے، رائے عامہ ہموار کرنے اور حکمرانوں کو جگانے کے لیے جماعت اسلامی نے کراچی اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ منعقد کیے ہیں، لاہور میں 19نومبر کو ملین مارچ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے