کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی صورت حال پر تشویش کے اظہار کے لیے اسرائیل سے اپنے تمام سفارت کار واپس بلا لیے ہیں ۔
جنوبی افریقہ کے صدراتی دفتر کے ایک عہدیدار کھمبودزو نتشوینی نے پیر کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تل ابیب سے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا رہی ہے۔
اس سے قبل غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اردن، چلی ، کولمبیا ، کویت ، ترکیہ اور کئی دوسرے ممالک اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا اعلان کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کئی ممالک اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے اپنے سفیر اسرائیل سے واپس بلا چکی ہے، ترکی نے بھی اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلالیا تھا۔
