ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کیلیے پاکستان سے بھیجی گئی امداد کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی

قاہرہ: پاکستان سے غزہ کے لیے  روانہ کی گئی امداد کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ وفاقی دارالحکومت سے روانہ کی گئی تھی، جس یں 89.6 ٹن سامان موجود ہے۔ امدادی کھیپ مصر کے راستے سے بھیجی جا رہی ہے۔

پاکستان سے بھیجی گئی امداد میں 40 ٹن فوڈ پیک، 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن دوائیں، 26 ٹن حفظان صحت کی اشیا اور پاکستان میں فلاحی اداروں کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔ دوسری امدادی کھیپ بھجوانے کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مصر کے دارالحکومت میں قائم العریشن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ جہاں سینیٹر مشتاق احمد نے امداد غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے لیے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی۔

واضح رہے کہ سینیٹر مشتاق احمد ذاتی حیثیت میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مصر گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر ایک خصوصی طیارہ 19 اکتوبرکو مصر پہنچا تھا۔ پاکستان نے پہلی کھیپ میں مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات بھیجی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں