ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چترال: فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی جانب سے چترال میں کیے گئے ایک آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چترال کےبارڈر ایریا میں دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فورسز نے چترال کے بارڈر ایریا ارسون میں کارروائی کی، جس میں فورسز اور دہشت گردوں کے  درمیان شدید فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے کو دہشت گرد وں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مقامی لوگوں نے  دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں