لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ کے اسپتالوں پر صہیونی فوجیوں کی بمباری روکنے کیلئے احتجاج کیا گیا،جس میں برطانوی ڈاکٹر نےشرکا کو الشفا اسپتال کے سربراہ کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری روکنے کیلئے برطانیہ کے ڈاکٹرز نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عالمی اداروں کی مدد سے فوری طور پر اسرائیل سے جنگ بندی کرائے۔
احتجاج کے دوران برطانوی خاتون ڈاکٹر نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا میسج پڑھ کر سنایا تو پیغام سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں کیونکہ اس میں اسپتال کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی بمباری جاری رہی تو صبح تک ہم سب بھی شہید ہوجائیں گے، ہم میڈیکل اسٹاف زندہ رہنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں رہ سکتے اور ہو سکتا ہے صبح تک ہم سب مارے جائیں، ہم یہاں قتل نہیں ہونا چاہتے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں، یہ پیغام سن کر شرکا میں مزید غم غصہ نظر آیااور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔
خاتون ڈاکٹر کی یہ ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون ڈاکٹر سمیت احتجاج میں موجود دیگر ڈاکٹرز کو بھی روتے دیکھا جا سکتا ہے۔
An English doctor, who was reading an emergency message from the director of al-Shifa Hospital on the sidelines of the medical staff gathering in front of the British Prime Minister’s office, could not control herself and started crying. pic.twitter.com/ibgmrBblcY
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) November 11, 2023
خیال رہے کہ 37 دن سے صہیونی فوجیوں کی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔