ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبح تک ہم سب شہید  ہوجائیں گے، سربراہ اسپتال کا پیغام پڑھ کر برطانوی ڈاکٹر آبدیدہ

لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ کے اسپتالوں پر صہیونی فوجیوں کی بمباری روکنے کیلئے احتجاج کیا گیا،جس میں برطانوی ڈاکٹر نےشرکا کو الشفا اسپتال کے سربراہ  کا پیغام پڑھ کر سناتے  ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری روکنے کیلئے برطانیہ کے ڈاکٹرز نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عالمی اداروں کی مدد سے فوری طور پر اسرائیل سے جنگ بندی کرائے۔

احتجاج کے دوران برطانوی خاتون ڈاکٹر نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا میسج پڑھ کر سنایا تو پیغام سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں کیونکہ اس میں اسپتال کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی بمباری جاری رہی تو صبح تک ہم سب بھی شہید ہوجائیں گے، ہم میڈیکل اسٹاف زندہ رہنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں رہ سکتے اور ہو سکتا ہے صبح تک ہم سب مارے جائیں، ہم یہاں قتل نہیں ہونا چاہتے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں، یہ پیغام سن کر شرکا میں مزید غم غصہ نظر آیااور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

خاتون ڈاکٹر کی یہ ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون ڈاکٹر سمیت احتجاج میں موجود دیگر ڈاکٹرز کو بھی روتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 37 دن سے صہیونی فوجیوں کی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار  پھر اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں