English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں جمعرات تک کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی

القمر

ریاض: سعودی عرب میں منگل سے لے کر جمعرات تک تین دن تک مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور کچھ دیگر علاقوں میں آئندہ تین دن کے دوران درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

علاوہ ازیں الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الجدود الشمالیہ، حائل، قصیم ریجن کے کچھ شہروں میں درمیانی اور شدید بارش کا امکان ہے۔ اُدھر مشرقی ریجن کے کئی علاقوں میں بھی کئی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش  کی توقع ہے۔

متعلقہ محکمے کے مطابق ریاض ریجن میں بدھ اور جمعرات کو شدید بارش کا امکان ہے جب کہ منگل اور بدھ کو جدہ، بحرہ، رابغ، خلیص، اللیث اور قنفذہ میں شدید بارش برسے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے