English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارش نے غزہ کے محصور فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

القمر

بیت المقدس: بارش نے غزہ کے محصور فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا،   فلسطینی شہریوں  کے لیے برسنے والی باران رحمت  بھی اسرائیلی بمباری  کی وجہ سےاُن کے لیے آزمائش بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برسنے والی بارش غزہ کے محصورین کے لیے ایک طرف نعمت بن گئی تو دوسری طرف شدید امتحان میں بھی مبتلا کردیا ،بارش کے برسنے سے اسرائیل کی بمباری سے متاثر فلسطینیوں نے پینے کا پانی جمع کیا ۔

غزہ کے محصورین کے لیےکھلے آسمان کے نیچے  عارضی قائم کیمپ  میں بارش کا پانی داخل ہوگیا،  جس کی وجہ سے فلسطینیوں  کی  تکالیف میں مزید اضافہ ہوا ہے،  بارش ہونے کے باعث فلسطینیوں کی بچی کچی خوراک ، مرہم پٹیاں اور دیگر ضروری سامان گیلا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کے 7 لاکھ سے زائد  محصورین نے اقوام متحدہ کی 150 عمارتوں میں پناہ حاصل کی ہوئی ہے، عالمی صحت کی تنظیموں نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر جنگ بندی نہیں کی گئی تو بارشوں سے کیمپوں میں متعدی بیماریاں پھیلنےکا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے