English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: کاروباری عمارت میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک

القمر

بیجنگ: چین میں ایک کاروباری عمارت میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس میں جھلس کر 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق چین میں ایک چار منزلہ کاروباری عمارت آتشزدگی کا شکار ہوئی، جس میں 26 ملازم ہلاک ہو گئے جب کہ 51 افراد کو اسپتال زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

آگ صوبے شانکزی کے شہر لولیانگ کی ایک کمرشل عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔ آگ دفتری عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلوں اور سیاہ دھوئیں کے باعث کے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

آتشزدگی کے وقت اس عمارت میں 125 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 63 کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 26 افراد اپنی جانوں سے گئے اور 51 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات جاری ہیں۔

آتشزدگی میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں 10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے