ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین فلسطینی طالب علم شدید زخمی

نیو یارک: امریکا کی ریاست ورمونٹ میں مسلح انتہا پسند شخص نے تین فلسطینی طالب علموں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برلنگٹن میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب گلی میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے مبینہ طور پر نفرت انگیزی کی بنیاد پر 3فلسطینی طالبعلموں پر فائر کھول دیے جس کے نتیجے میں تینوں طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔

امریکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2طالب علم اپنے تیسرے دوست کے گھر تھینکس گونگ کے چھٹی منانے کیلئے آئے ہوئے تھے، طالب علموں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا، فلسطینیوں کی شناخت روہڈز آئرلینڈ کی بران یونیورسٹی کے طالبعلم ہشام اورطانی، پینسلوینیا کے ہیورفورڈ کالج کے طالبعلم کنان عبدالحامد اور کنیکٹی کٹ کے ٹرینٹی کالج کے طالب علم تحسین احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطا بق تینوں طالب علم مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے رام اللہ فرینڈز سکول سے فارغ التحصیل ہیں اور ان کی عمر 20سال کے قریب ہے جبکہ ان میں سے دو امریکی شہری اور ایک قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہے، حملے کے وقت تینوں طالب علموں نے ویسٹرن کپڑوں کے اوپر فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور وہ آپس میں عربی زبان میں بات کر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں