ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے سستا

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار  جبکہ  ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر  اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت  281 روپے 34   پیسے پر برقرار رہے  گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی ان قیمتوں کا  اطلاق یکم دسمبر سے 15  روز کے لیے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں