ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صہیونی فوجیوں کی جارحیت: اسرائیل نے اسپین سے اپنا سفیر واپس بلالیا

میڈرڈ:غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی بمباری پر ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز   نے عالمی قوانین کی عدم  پاسداری پر تحفظات کا اظہار کیا، جس پر اسرائیل نے ہسپانیہ سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہسپانوی وزیراعظم کے ‘شرمناک’ بیان پر اسرائیلی سفیرکو واپس بلایا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سفیرکو  مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم  نے  غزہ کی ویڈیوز اور تصاویر  پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے بڑی تعداد میں بچے مر رہے ہیں، ہمیں افسوس ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

ہسپانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں امن کے قیام میں مدد مل سکے۔

یاد رہے کہ  اسرائیلی وزارت خارجہ نے تل ابیب میں موجود  ہسپانوی سفیر کو بلاکر احتجاج کیا تھا، گزشتہ 10 روز میں ہسپانوی سفیرکی دوسری بار طلبی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں