English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیلنجزکا علم ہے،فوج قوم کی حمایت سے  پاکستان دشمنوں کو شکست دے گی، آرمی چیف

القمر

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چیلنجز کا علم ہے، فوج قوم کی حمایت سے پاکستان دشمنوں کو شکست دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں ان کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چلنجز سے نمٹنے کے لیے مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم چیلنجز سے باخبر ہیں۔ فوج کی پوری توجہ ارض پاک کی سرحدوں کے دفاع پر ہے۔ قوم کی حمایت کے ساتھ پاکستان دشمنوں کو شکست دیں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے  فیلڈ مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے