ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ کا طیاروں سے جاسوسی کا اعلان

لندن :برطانیہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ  غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے انسانیت سوز مظالم پھر شروع کر دئیے ہیں، جس کے بعد حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

 حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں