English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی غزہ شہر کے مشرق میں الشجائیہ کالونی پر دوبارہ حملوں کی دھمکی

القمر

تل ابیب:اسرائیلی فوج نے حماس رہنمائوں کو ایک نئی وارننگ جاری کی ہے جس میں غزہ شہر کے مشرق میں الشجائیہ کالونی پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی گئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے حماس رہنمائوں کی تصاویر کے ساتھ جاری بیان میں دھمکی دی ہے کہ اس کالونی پر بڑی طاقت کے ساتھ حملہ کریں گے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک مختصر بیان میں کہا اس محلے میں حماس کے تمام رہنما جن کیلئے ہفتہ کو بھی اس کالونی پر حملہ کیا گیا تھا بدستور ہمارا ہدف ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج حماس کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے کالونی میں انتہائی طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جن حماس رہنمائوں کی تصاویر ٹویٹ میں شائع کی گئی ہیں ان کے پاس صرف دو اختیارات ہیں یا تو وہ ہتھیار ڈال دیں یا پھر وہ کمانڈر وسام فرحات اور یونس مشتھی کی طرح اپنی قسمت کا انتظار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے