ریاض / مکہ مکرمہ: پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے خانہ کعبہ میں تمام مسلمانوں اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اور ایکس پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم کعبہ کے اندر اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
I’ve always found online prayer chains a bit cringe-worthy because I believe prayers should be private. However, this atrocity is public; there’s nothing private or dignified about it. So, let’s take a moment to pray together: may our Falas 3 brothers and sisters be liberated,… pic.twitter.com/qXjD0pJ6oq
— Ushna Shah (@ushnashah) December 3, 2023
اشنا شاہ نے اپنی شوہر کے ساتھ عمرے کیلئے سفر کیا اور انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ ان کے شوہر نامور گالفر حمزہ امین کا یہ پہلا عمرہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لوگ طواف کررہے ہیں اور اشنا شاہ نے اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ پر اشنا شاہ نے ترکیہ ویب سیریز ’فاتح صلاح الدین ایوبی‘ کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کا شکریہ بھی ادا کیا اور تاریخی ویب سیریز کا حصہ بننے پر مسرت کا اظہار کیا۔
