English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

القمر

لاہور: ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی غیر مشروط معافی منظور کر لی۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، دونوں پولیس افسران نے توہین عدالت کی درخواست پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے