English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام خاندانوں کی سیاست الیکشن بوتھ میں دفن کردیں، سراج الحق

القمر

دیربالا:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران جماعتوں کا گھسا پٹا بیانیہ پٹ چکا، اب ان کے پاس عوام کو بیچنے کے لیے کوئی چورن نہیں ، سالہا سال تک اقتدا ر کے مزے لینے والی پارٹیاں ماضی کے نعروں کو دہرانے کی بجائے قوم کو ماضی کی کارکردگی بتائیں۔

سراج الحق نے کہاکہ   مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ وسائل کی کمی نہیں، سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیاں ہیں، رنگ، جھنڈے بدل کر عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، باریاں لگانے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے مزہ چکھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  قوم کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کا بہترین موقع ہے، اس سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو آئندہ نسلیں بھی سٹیٹس کو کے چنگل سے نجات حاصل نہ کرپائیں گی، عوام خاندانوں کی سیاست الیکشن بوتھ میں دفن کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے