ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کے کمپرومائز کی سزا پھر پوری قوم بھگتتی ہے، جاوید ہاشمی

 اسلام آباد:معروف سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، نوازشریف اپنی حیثیت میں کمپرو مائز کر لیتے ہیں،نوازشریف کے کمپرومائز کی سزا پھر پوری قوم بھگتتی ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ غریب آدمی کا برا حال ہے، غریبوں کے پاس روٹی اور بچوں کو پڑھانے کے لئے پیسے نہیں، نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف طویل جنگ لڑی، جب کسی کو ایکسٹینشن دیں گے تو ان کی طاقت ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ میرے ساتھ شفقت والا معاملہ رکھا ہے، میرے لیے الیکشن کا ٹکٹ ن لیگ کی طرف سے ہر وقت تیار ہے، ن لیگ میں رہ کر میں نے عوام کی خدمت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں