ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی غیر قانونی قرار

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈنمارک سمیت مغربی ممالک میں بڑھتے اسلامو فوبیا، توہین اسلام اور قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والے بھرپور احتجاج  کے بعد ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈنمارک کی پارلیمان میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا بل باضابطہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے، جس کے بعد اب عوامی مقامات پر قرآن مجید کی توہین یا بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد ایسا جرم کرنے والے شخص کو سزا  کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں ایک یا دو سال کی قید بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک، سویڈن سمیت کئی ممالک میں اسلام مخالف سرگرمیاں خصوصاً  قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد دنیا بھر میں بھرپور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جس میں شرکا نے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام مخالف مہم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں