فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ غزہ کے بچوں کو کھانے کی طرح نظر آنے والے کھلونے دیے جارہے ہیں جس پر اداکارہ اشنا شاہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’احمقانہ مذاق‘ قرار دیا ہے۔
گذشتہ روز فلسطینی صحافی محمد سمری نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی طرح نظر آنے والے کھلونے شاپر میں پیک کیے گئے ہیں۔
کھلونوں میں مصنوعی چکن نگٹس، دودھ کا پیکٹ، فرنچ فرائز، برگر اور آئس کریم پیک ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
فلسطینی صحافی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے بچوں کو کھانا دینے کے بجائے اقوام متحدہ کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونے دے رہا ہے۔‘
Instead of giving our children food,
The UN is giving them toys that look like food. #Gaza pic.twitter.com/7tA4tNv9aX
— Muhammad Smiry 🇵🇸 (@MuhammadSmiry) December 7, 2023
صحافی کی ٹوئٹ پر اداکارہ اشنا شاہ نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا کوئی اس کی تصدیق کر سکتا ہے؟ کیا یہ انتہائی فضول مذاق کرنے کا خیال اقوام متحدہ کا ہے؟
انہوں نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہاں کوئی مقابلہ ہورہا ہے کہ بدترین سلوک کرنے میں کون سی تنظیم سب سے زیادہ نیچے گر سکتی ہے؟‘
Can someone verify this? And to add even more insult to injury this is made to look like a McDonald’s meal. Is this the UN’s idea of a sick joke? Is there a competition as to which organisation can stoop the lowest? https://t.co/ZVJG5NSlxB
— Ushna Shah (@ushnashah) December 7, 2023