ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی درندگی میں مزید اضافہ،مغوی فلسطینی کیساتھ دردناک سلوک کی وڈیو وائرل

غزہ: اسرائیلی درندنگی میں مزید اضافہ ہوگیا، صہیونی فوجیوں نے سینکڑوں  حراست میں لیے گئے فلسطینی شہریوں کے ساتھ شرمناک سلوک  کیا ہے، جس کی وڈیو اسرائیلی میڈیا نے جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سینکڑوں  فلسطینی شہریوں کوسخت سردی میں آنکھوں پر پٹی باندھ کرزدکوب اور برہنہ کرکے کھلے آسمان کے نیچے بٹھادیا ہے، اسی حالت میں انہوں نے فلسطینیوں کو اسرائیل کے عقبت خانوں میں منتقل کردیا ہے، ان مغوی شہریوں میں نوجوانوں کے علاوہ  بزرگ اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

 

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری  کردہ وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد حراست میں لیے گئے فلسطینی شہریوں کے اہلخانہ نے کہا کہ ہمارا حماس یا کسی اور گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارے بچے ایک عام شہری کی زندگی گزار رہے تھے کہ دن دہاڑے اسرائیلی فوجیوں نے گھروں کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوکر ہمارے بچوں کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

 

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری صہیونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 73 صحافی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے  جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں