ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پُرعزم ہیں کہ بدعنوانوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیرمین   لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے  کہ کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔ نیب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔ نیب نے قومی خزانے میں 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت کے علاوہ 2.3 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کے کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی میں ملوث  ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ معیشت کو ڈاکومنٹیشن یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بد عنوانی (UNCAC) کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔وہ  نیب ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں عالمی انسداد بدعنوانی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع تھا دستاویزی معیشت انسداد بد عنوانی کے لیے ضروری۔ممتاز ماہر معاشیات اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (NIPS) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کے پاکستان کے لیے  نمائندے جرمی میلسم نے مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں