English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سٹی کونسل میں خود پیپلز پارٹی ماحول خراب کر رہی ہے ، حافظ نعیم الرحمن

القمر

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سٹی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے ہاؤس کو اسی طرح غیر جمہوری طریقوں سے چلانے اور اکثریت نہ ہونے کے باوجوداپنی مرضی سے سرکاری قرار داروں کو منظور اور اپوزیشن کی  قرار دادوں کو نامنظور کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی اس غیر قانونی رویے کے خلاف مزاحمت کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بات قبضہ میئر کے خلاف عدم اعتماد تک بھی جا ئے گی، پیپلز پارٹی ایک طرف ساتھ چلنے اور مل کر کام کرنے کی بات کرتی ہے اور خود ہی کونسل میں غیر جمہوری اقدامات اور رویہ اختیار کر کے ماحول کو خراب کرتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  ہم نے گزشہ اجلاس کے بعد پیش کش کی تھی کہ کونسل کے اجلاس میں بجٹ لائیں ، 246یوسیز کے بجٹ میں اضافہ کریں ہم تعاون کریں گے لیکن آج بھی انہوں نے سرکاری بینچوں کو مطلوبہ تعداد میں حمایت نہ ہونے کے باوجود حکومتی قرار داد پر رائے شماری کے بغیر ہی اپنی قرار داد کو منظور کر لیا گیا ۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل چارجز کی وصولی کو مسترد کرتی ہے یہ معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت  نے اس پر حکم امتناع دیا ہوا ہے ۔ کے الیکٹرک خود ایک نادہندہ ادارہ ہے اور قبضہ میئر اس کے ذریعے کے ایم سی کا ریونیو بڑھانے کی کوشش کر کے اس کراچی دشمن ادارے کو نوازنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے