ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

کراچی: ملک بھر کے لاکھوں فرزندان اسلام رمضان میں اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے آج بعد نماز عصر مساجد  کے اندر 10 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کی تبلیغی جماعت کی عائشہ منزل پر قائم مدنی مسجد، دعوت اسلامی کی فیضان مدینہ سمیت کئی مساجد میں  لوگ بڑی تعداد میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں ، جہاں اعتکاف کے دوران مساجد انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی تربیتی نشستوں کا  انعقاد کیا گیا ہے۔

اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے حضرات شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کرتے ہیں، ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ بعض مساجد میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں