English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معیشت کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں: ہمایوں اخترخان

general elections

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 میں سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کی سیاسی سرگرمیوں، سیاسی ارنان اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہے، پسے ہوئے طبقات کو انتہائی نرم شرائط پر سولر پینل دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے عوام کو چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع میسر آئیں۔ کسانوں کو تمام زرعی لوازمات ایک چھت کے نیچے سبسیڈائزڈ نرخوں پر دیے جائیں۔

ہمائیوں اختر خان کا کہنا تھا کہ سولر پینل ی اسیم سانوں ے لیے ہونی چاہییتاکہ انہیں بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارا مل سکے۔زراعت پر خصوصی توجہ دی جائے اور چھوٹے کسان کا ہاتھ تھاما جائے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مسائل کو اپنی ذاتی حیثیت میں بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے