ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے،  وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیرِاعظم نے امریکی صدر جوبائیڈن  کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا، وزیراعظم کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط تھا جبکہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ امریکی صدر کا برسوں بعد یہ پہلا رابطہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں