ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی میں ہنگامہ، 10 لیگی اراکین نے حلف اٹھا لیا

summary

مسلم لیگ نواز کے مزید 10 ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

پیر کے روز اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نو منتخب 10 ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے اراکین کی طرف سے رجسٹر حاضری پر دستخط کئے گئے۔

حلف اٹھانے والوں میں سائرہ افضل تارڑ سمیت 8 خواتین شامل ہیں جبکہ عبدالرحمٰن کانجو اور اظہر قیوم ناہرا نے بھی حلف اٹھایا۔

اپوزیشن کی طرف سے حلف کے دوران مسلسل نو نو کے نعرے لگائے گئے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج  بھی کیا گیا۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے اراکان نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں