English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فورسز کے ہاتھوں باغیوں کیخلاف آپریشن کی آڑ میں 13 افراد قتل

withdraw Indian troops

نئی دہلی: بھارتی فورسز کے ہاتھوں باغیوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کی آڑ میں 13 افراد کو قتل کردیا گیا، جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بیجاپور نامی علاقے میں ریزرو گارڈز، خصوصی ٹاسک فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، کمانڈو بٹالین فار ریزرو لوٹ ایکشن کی جانب سے نکسل باغیوں کے خلاف ایک آپریشن عمل میں لایا گیا، جس میں 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

چھتیس گڑھ ریاست کے جنگل میں بھارتی فورسز کی جانب سے علی الصبح شروع کیے گئے آپریشن کے بعد سے مسلسل لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، اور مزید 3 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے روایتی طور پر اپنے دعوے میں قتل کیے گئے افراد کو علیحدگی پسند ماؤ نواز قرار دیتے اسے اپنی کامیابی سے کہا ہے۔ بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے