کراچی: سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی تعطیلات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اعلان کردہ چھٹیوں میں ہم اپنے آبائی گاؤں نہیں جاسکتے، اسی لیے حکومت ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے جوشوال کے چاند کی پیش گوئی کی ہے اس کے مطابق عام تعطیلات کا اعلان کیا جائے تاکہ ہم عید اپنوں میں گزار سکیں۔
عام شہریوں نے بھی کہا کہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے ، کچھ دن سکون کے ملتے ہیں تین دن تو صرف رشتے نبھانے میں لگ جاتے ہیں، کچھ دن مزید ملنے چاہیے جس میں ہم سکون حاصل کرسکیں۔
سرکاری ملازمین سمیت عوام نے وزیر اعظم شہبازشریف سے پرزوراپیل کی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے14 اپریل تک کیا جائے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات 10 سے 13 اپریل تک کا اعلان کیا ہے۔

