کراچی: ملک بھر میں مختلف مذہبی جماعتوں نےفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس ریلیاں نکا لیں ، جس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، عالمی اداروں سے فوری جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی،القدس ریلی میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر نعرے درج تھے کہ امریکا و اسرائیل کی دہشت گردی نامنظور، عالمی اداروں کی خاموشی ، نامنظور، فلسطین کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا۔
مظاہروں سے مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ القدس کی آزادی تک اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رہےگا،اسرائیلی مظالم پر عالم اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی اسرائیلی درندگی عالمی اداروں پر طمانچہ ہے۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک میں آخری جمعے کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف مذہبی جماعتیں ریلیاں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کرتیں ہیں، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرے القدس کی آزادی تک جہدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔

