ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی: علمائے کرام کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان

دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی میں 20 سال تک مذہبی خدمات انجام دینے والے آئمہ حضرات اور علمائے کرام کو انعمات سے نوازا جائے گا۔

اس سلسلے میں پہلی بار انہیں دبئی کا اہم ترین گولڈن ویزا بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

گولڈن ویزا دبئی میں طویل مدت تک رہنے کا اجازت نامہ ہے۔

جس کی مدت پانچ سے دس سال ہوتی ہے۔ یہ ویزہ رکھنے والا ہر غیر ملکی یہاں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل کر لیتا ہے۔

حتی کہ بیوی بچوں کی کفالت کا اختیار بھی اسے مل جاتا ہے اور عمر کے کم یا زیادہ ہونے کا معاملہ بھی اس ویزے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں