English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: علی زیدی

کراچی: سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلارہا ہے، علی زیدی بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے